Friday, 22 December 2017


(گزشتہ سے پیوستہ)پیش لفظ یہ کتاب ہمیں بتاتی ہےکہ آپ اپنی سوچ کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنے لئے لامحدود ممکنات کے نئے دروازے کیسے کھول سکتے ہیں۔برائن ٹریسی کے اس فلسفہ سے بیس لاکھ سے بھی زائد لوگ اپنی سوچ کو تبدیل کر کے اپنی زندگیوں کو تبدیل کر چکے ہیں۔برائن ٹریسی کے اس فلسفے کی بنیاد اس کے تیس سالہ تجربے پر ہے جس سے بیس لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔اور اپنی زندگی کے اہداف حاصل کر چکے ہیں۔اس کتاب کی مدد سے آپ اپنی سوچ میں وسعت پیدا کر سکتے ہیں اور اس سے آپ اپنی اہلیت بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں بارہ ایسے طاقتور اصول دیئے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی زندگی کے صحیح راستوں کا تعین کر سکیں گے۔اور اس سے آپ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو بہتر کر سکیں گے۔ یہ طاقتور اصول آپ کو بتائے گے کہ آپ کے اعلی خواب کیسے حقیقت میں بدلتے ہیں ۔آپ کو زندگی کیسے گزارنا ہے۔دولت مند کیسے بننا ہےاور اپنی زندگی کے مقاصد کو کیسے حاصل کرنا ہے۔ اس کتاب کے ہر باب میں کچھ سبق آموز کہانیاں اور اصول بیان کیے گئے ہیں جس سے آپ سیکھیں گے کہ سوچ کو عمل میں کیسے لانا ہے عملی مشقیں بھی آپ کو مثبت سوچنا اور عمل کرنا سکھائیں گی۔ اس کتاب میں دیا گیا ہر اصول آپ کی سوچ کو مثبت کرنے میں مدد دے گا۔اور اس کتاب میں دی گئی تمام مشقیں آپ میں اس طرح تبدیلیاں لائے گی جس طرح آپ اس دنیا کو اپنے مستقبل کو دیکھنا چاہتے ہیں۔اور پھر آپ جلد ہی اپنے مستقبل کے حوالے سے لامحدود ممکنات کو دیکھنا شروع کر دے گے۔آپ سیکھے گے کہ ایک کامیاب خوش اور باعزت شخص کیسے سوچتا ہے۔اور کیسے عمل کرتا ہے۔اس کتاب میں دیئے گئے اصولوں میں پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کی مدد کی ہیں ۔جنہوں نے اپنی زندگیوں میں مثبت سوچ پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو فعال بنا لیا ہے۔یہ کتاب آپ کی مدد بھی کر سکتی ہے۔اگر آپ صحت ،خوشی ،پیشے اور اپنی ذاتی زندگی میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو اس کا مطالعہ ضرور کیجئے۔(مترجم شکیل احمد)

No comments:

Post a Comment