Thursday, 21 December 2017


پیش لفظ
برائن ٹریسی آج کل دنیا کا مقبول ترین پیشہ ور مقرر اور بزنس مشاورت پر اتھارٹی ہے۔وہ ہر سال ہزاروں لوگوں کو ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش میں مدد کرتا ہے۔یہ اس کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب ہےاس کی مدد سے آپ اپنے مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹریسی اس میں آپ کو ایک ایسے منصوبے سے متعارف کرواتا ہےجس پر عمل کرکے آپ اپنے سوچنے کے انداز کوتبدیل کرکے اپنے آپ کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنی اہلیت کو بڑھا سکتےہیں۔آپ کسی بھی کام کو جس طرح کرتے ہیں اس پر آپ کی سوچ کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آپ کسی کام کو اس وقت مکمل کر سکتے ہیں جب آپ کو اس کام کو کرنے کا پورا یقین ہو۔اگر آپ اس کام کے متعلق نہیں سوچتے تو آپ اسے کر بھی نہیں سکتے ۔آپ کی زندگی کے تجربات آپ کے سوچنے کے انداز کاتعین کرتے ہیں۔لیکن آپ کے خیالات مستقل نہیں ہوتے جیسا کہ آپ موٹر بائیک چلانا سیکھتے ہیں یا جیسے آپ شطرنج کھیلنا سیکھتے ہیں اسی طرح آپ اپنی سوچ اورزندگی کا بھی کنٹرول حاصل کرنا سیکھ سکتے ہیں۔(پیش لفظ جاری ہے)۔

No comments:

Post a Comment