کامیابی کی وجہ(ناکامی)
آرتھر گورڈن ایک دفعہ تھامس جے واٹسن سے ملنے گیا، اس نے تھامس سے پوچھا کہ کیا ایک مصنف تیزی سےترقی کر کے کامیابی حاصل کر سکتاہے؟
تھامس امریکہ کا بہت بڑا بزنس مین تھا،اس نے جواب دیا کہ
"اگر آپ بہت تیزی کے ساتھ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دگنی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔کامیابی ناکامی سے کافی فاصلے پر ہوتی ہے"۔
یہ حقیقت ہے کہ جو ناکامی آپ پہلے اٹھا چکےہیں،کامیابی کے لیے مزید ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔آپ کی ناکامی ہی آپ کو کامیابی کے لئے تیار کرتی ہے۔
جتنی زیادہ چیزوں کے لئےآپ کوشش کریں گے ،اسی طرح آپ کو کامیابی بھی زیادہ ملے گی۔
آپ اپنے خوف پر قابوپا سکتے ہیں۔خوف پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جن کاموں سے خوف زدہ ہیں انہیں کرنا شروع کر دیںآپ کا خوف ختم ہو جائے گا۔
No comments:
Post a Comment